Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / نواز شریف جج یا بیوروکریٹ کو نگراں وزیر اعظم بنانا نہیں چاہتے

نواز شریف جج یا بیوروکریٹ کو نگراں وزیر اعظم بنانا نہیں چاہتے

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم پر ڈیڈلاک کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کسی سابق جج یا بیورو کریٹ کو نگراں وزیر اعظم بنانا نہیں چاہتے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن رہنما خورشید شاہ کے درمیان عبوری حکومت کی تشکیل کے لیے آج پانچویں ملاقات ہوئی لیکن نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نگراں وزیراعظم پر اختلافات کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کسی جج یا بیوروکریٹ کے نام پر اتفاق نہیں چاہتے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو راضی کرنے کے لیے مزید وقت مانگا ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے خورشید شاہ سے تیسری بار نواز شریف کو راضی کرنے کے لیے وقت مانگا۔ اگر دو روز میں معاملہ حل نہ ہوا تو نگراں وزیراعظم کی تقرری کا اختیار پارلیمنٹ کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔
وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا، وزیراعظم اور خورشید شاہ پارلیمانی کمیٹی میں دو دو نام بھیجیں گے، پارلیمانی کمیٹی چار ناموں میں سے نگران وزیراعظم طے کرے گی، پارلیمانی کمیٹی بھی طے نہ کر سکی تو فیصلے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے ابھی کسی نام پر اصرار نہیں کیا، پوری کوشش ہے وزیراعظم کے ساتھ مشاورت میں ہی نام فائنل ہو جائے اور معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل ہو۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: