Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سبیکا شیخ کی میت آج رات پاکستان پہنچے گی، خاندانی ذرائع

سبیکا شیخ کی میت آج رات پاکستان پہنچے گی، خاندانی ذرائع

کراچی: پاکستان کی ہونہار طلبہ سبیکا کی میت ٹرکش ائیرلائن سے آج رات پاکستان پہنچے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی ہونہار طلبہ سبیکا شیخ کی میت ٹرکش ائیرلائن سے آج رات پاکستان پہنچ جائے گی۔ سبیکا کی نماز جنازہ حکیم سعید گراونڈ میں کل صبح 9 بجے ادا کی جائے گی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق نمازجنازہ میں اہم سیاسی شخصیات نمازِ جنازہ میں شریک ہوں گی جب کہ تدفین عظیم پورہ قبرستان میں ہوگی۔
دوسری جانب سبیکا شیخ امریکا میں جس فیملی کے ساتھ مقیم تھی انہوں نے بھی سبیکا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سبیکا کے والدین نے اپنی بیٹی کی بہترین پروش کی تھی۔
امریکا میں سبیکا کی نمازجنازہ میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اوراس کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ اپنے وطن روانہ کیا۔
واضح رہے کہ سبیکا گزشتہ ہفتے ٹیکساس کے اسکول سینٹا فے میں، اسکول کے ہی ایک 17 سالہ سفید فام طالب علم کی اندھا دھن فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی تھی۔

About Admin

Check Also

آرمی چیف سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل باقری کی ملاقات

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: