Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

کوئٹہ: کلی برات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کلی برات میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے خودکش جیکٹیں اور بڑی مقدار میں بارود بھی برآمد ہوا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
ذرائع کے مطابق اسلحہ و گولہ بارود کوئٹہ میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کے لیے استعمال ہونا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: