Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پی ٹی آئی سے کام کا پوچھنے والے خود بتائیں انہوں نے کیا کیا، پرویز خٹک

پی ٹی آئی سے کام کا پوچھنے والے خود بتائیں انہوں نے کیا کیا، پرویز خٹک

صوابی: وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ میگا پراجیکٹس کا سن سن کر کان پک گئے جب کہ پی ٹی آئی سے کام کا پوچھنے والے خود بتائیں انہوں نے کیا کیا۔
سوات ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میگا پراجیکٹس کا سن سن کر کان پک گئے ہیں، پی ٹی آئی کو کام کا پوچھنے والے خود بتائیں انہوں نے کیا کیا، ہمارے میگا پراجیکٹ تعلیم، صحت اور کرپشن کا خاتمہ ہے، جو خود کرپٹ ہوتا ہے وہی دوسروں پر الزام لگاتا ہے، مجھے ان لوگوں کے سارے کارناموں کا پتہ ہے، یو این ڈی پی کا ڈرامہ چل رہا ہے، وہ رپورٹ 2005 سے 2015 کی ہے۔
ڈی جی ایف ڈبلیو او لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے سوات ایکسپریس وے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سوات ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام کا افتتاح اگست 2016 میں کیا گیا، سوات موٹروے 90 کلومیٹر کے قریب ہے، پہلے حصے کو کھولا جا رہا ہے، سوات کو 2 سرنگوں سے جوڑا گیا ہے، 30 ستمبر سے قبل دوسری ٹنل کھول دی جائے گی اور سوات موٹروے کے گرد 50 ہزار درخت لگائے جائیں گے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزا معطلی پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری حکم جاری کیا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: