Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / امریکا میں قتل سبیکا شیخ کی میت پاکستان روانہ

امریکا میں قتل سبیکا شیخ کی میت پاکستان روانہ

اسلام آباد: امریکا کے اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی میت وطن روانہ کردی گئی۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ایک اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونہار پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی نماز جنازہ مقامی مسجد صابرین میں ادا کی گئی۔ سبیکا کی میت امریکا سے پاکستان روانہ کردی گئی ہے جو ترکی کے شہر استنبول کے راستے کراچی پہنچے گی۔ سبیکا کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ میت نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پہنچے گی۔
ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ہائی اسکول میں ایک طالب علم کی فائرنگ کے نتیجے میں سبیکا سمیت 9 طالبعلم اور ایک استاد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ سبیکا شیخ امریکی حکومت کے طلبہ کے تبادلے کے پروگرام ’یوتھ ایکسچیج اینڈ اسٹڈی پروگرام‘ کے تحت امریکا میں زیر تعلیم تھی۔

About Admin

Check Also

shahbaz sharif

پنجاب کی نگران حکومت پی ٹی آئی کے اشاروں پر ناچ رہی ہے، شہبازشریف

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: