Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نواز شریف سے شہباز شریف اور وزیراعظم کی اہم ملاقات

نواز شریف سے شہباز شریف اور وزیراعظم کی اہم ملاقات

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جاتی امرا میں اہم ملاقات کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، حمزہ شہباز اور پرویز رشید سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں نگراں وزیراعظم کے حوالے سے حتمی سفارشات مرتب کی گئیں۔ شرکا نے نیب مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ ملکی و سیاسی معاملات سمیت دیگر اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: