Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سرگودھا میں ڈمپر کی چنگ چی رکشا سے ٹکر، 6 افراد جاں بحق

سرگودھا میں ڈمپر کی چنگ چی رکشا سے ٹکر، 6 افراد جاں بحق

سرگودھا: ڈمپر نے موٹر سائیکل رکشا کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بد قسمت موٹرسائیکل رکشا پل گیارہ سے لالیاں جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ موٹر سائیکل رکشا ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گیا جس کے بعد پیچھے سے آنے والا ڈمپر اس پر چڑھ گیا اور اس میں سوار افراد کو ٹائروں تلے کچلتا چلا گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 افراد دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں اکبر، ممتاز، اکرم، سہیل، محبوب اور ایک خاتون جنت بی بی شامل ہیں جب کہ دو نوجوانوں کی شناخت 18 سالہ جہانگیر اور 20 سالہ سرفراز کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کے 3 زخمیوں کو ناکافی طبی سہولیات کے باعث تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

About Admin

Check Also

shahbaz sharif

پنجاب کی نگران حکومت پی ٹی آئی کے اشاروں پر ناچ رہی ہے، شہبازشریف

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: