Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / بلوچستان کی خاتون مشیر خزانہ اراکین اسمبلی کے ناروا رویے کیخلاف مستعفی

بلوچستان کی خاتون مشیر خزانہ اراکین اسمبلی کے ناروا رویے کیخلاف مستعفی

کوئٹہ: مشیر خزانہ بلوچستان رقیہ ہاشمی نےساتھی اراکین کے ناروا رویے کے خلاف عہدے سے استعفادے دیا۔
نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق 14مئی کو بجٹ پیش کرنے کی تقریر کے دوران ساتھی اراکین کی جانب سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مشیر خزانہ نے احتجاجاً مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ مشیر خزانہ رقیہ ہاشمی نے اپنا استعفا وزیراعلیٰ بلوچستان کو ارسال کردیا ہے جس پر 18مئی کی تاریخ درج ہے، یہ استعفا بجٹ پیش کرنے کے 4 روز بعد پیش کیا گیا ہے ،اس سے قبل انہیں منانے کی کوششیں بھی کی گئیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ عہدے سے زیادہ اپنی عزت کو مقدم رکھتی ہیں ۔
ذرائع نے بتایا کہ مشیر خزانہ کا استعفا وزیراعلیٰ بلوچستان کو موصول ہوچکا ہے جس کی منظوری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

About Admin

Check Also

آرمی چیف سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل باقری کی ملاقات

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: