Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / وزیراعظم کی پریس ٹاک پی ٹی وی پر نشر نہ کرنے کا فیصلہ میرا تھا، مریم اورنگزیب

وزیراعظم کی پریس ٹاک پی ٹی وی پر نشر نہ کرنے کا فیصلہ میرا تھا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس ٹاک پی ٹی وی پر نشر نہ کرنے کا فیصلہ میرا تھا۔
احتساب عدالت کے باہر صحافی کی جانب سے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ دنوں قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس ٹاک پی ٹی وی پر نشر نہ کرنے کا فیصلہ میرا تھا، وہ پریس کانفرنس نہیں پریس ٹاک تھی جس میں کیمرے لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔
گزشتہ دنوں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں شرکاء نے نواز شریف کے بیان کو متفقہ طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غلط تصورات کی بنیاد پر اور حقائق سے ہٹ کر رائے قائم کرنا بدقسمتی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے اتفاق کیا کہ ممبئی حملوں کے بارے میں نواز شریف کا بیان غلط اور گمراہ کن ہے۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے ملاقات کی اور میڈیا ٹاک کی جس کو پی ٹی وی سمیت کسی بھی چینلز پر نشر کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

About Admin

Check Also

شعبدہ باز کے 100 دن کے پروگرام پر بہت ہنسی آئی، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 2013 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: