Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / وزیراعظم اور خورشید شاہ کی ملاقات، نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا

وزیراعظم اور خورشید شاہ کی ملاقات، نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں قائد ھزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان ملاقات میں آئندہ نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ختم ہوگئی۔ ملاقات میں نگراں وزیر اعظم کے لیے مجوزہ ناموں پرغورکیا گیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ وزیراعظم ملک سے باہر جا رہے ہیں، اس لئے اب وزیراعظم سے دوسری ملاقات منگل کو ہوگی.
واضح رہے کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کرتے ہیں، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا جو مجوزہ ناموں میں سے کسی ایک کو نگراں وزیراعظم مقرر کردیتا ہے۔

About Admin

Check Also

عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان نااہلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: