Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / 2018 کے عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین پر کوئی پابندی نہیں، الیکشن کمیشن

2018 کے عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین پر کوئی پابندی نہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ الیکشن کمیشن تمام مبصرین کو انتخابی عمل کا اہم جزسمجھتا ہے اورالیکشن کمیشن غیرملکی مبصرین کو انتخابی عمل سے دورنہیں رکھنا چاہتا، آئندہ عام انتخابات کے لیے تمام مبصرین کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، غیرملکی انتخابی مبصرین کو عالمی طریقہ کار کے تحت ایکریڈیشن کارڈ جاری کئے جائیں گے، غیرملکی مبصرین انتخابی عمل کے جائزے کے لیے اپنی درخواستیں وزارت داخلہ کے ذریعے بھیجتے ہیں، وزارت داخلہ سے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد الیکشن کمیشن مبصرین کو اجازت نامے جاری کرے گا۔
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 میں ان مٹ سیاہی استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لیے الیکشن کمیشن نے پی سی ایس آئی آرکومطلوبہ مقدارمیں سیاہی تیارکرنے کی ہدایت کردی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے لیے 5 لاکھ 59 ہزار125 اسٹیمپ پیڈ جب کہ ان مٹ سیاہی کے 4 لاکھ 6 ہزار485 مارکراستعمال ہوں گے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں سے پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوتھ کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے، چاروں صوبائی سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ 21 مئی تک ڈیٹا بھجوادیاجائے۔

About Admin

Check Also

عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان نااہلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: