Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، ارکان کو نواز شریف کے بیان پر تحفظات

(ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، ارکان کو نواز شریف کے بیان پر تحفظات

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے ارکان پارلیمنٹ نے شہباز شریف سے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران نواز شریف کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کو درپیش مشکلات اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔
اجلاس میں ارکان نے شہباز شریف کے سامنے اپنی مشکلات کا ذکر کیا اور موقف اپنایا کہ نواز شریف کے بیان کے بعد ماحول کافی ناسازگار ہو گیا ہے۔ ڈان لیکس اٹھانے والے رپورٹر کو ہی دوبارہ اسی معاملے پر انٹرویو کیوں دیا گیا، انتخابی مہم کے لئے ایک واضح لائن لی جائے، واضح کیا جائے کہ چوہدری نثار پارٹی میں ہیں یا نہیں؟ ہمیں حلقوں میں جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انتخابات میں جانے سے قبل پارٹی کی واضح پالیسی بنائی جائے، رہنمائی فرمائیں ایسے حالات میں ہم کیا کریں۔
شہباز شریف نے ارکان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ارکان حلقوں میں جائیں اور پارٹی پالیسی کے مطابق مہم چلائیں، چوہدری نثار پارٹی کے دیرینہ کارکن ہیں، وہ پارٹی میں موجود ہیں اور پارٹی میں ہی رہیں گے، جس نے نواز شریف کے انٹرویو کا اہتمام کیا اس نے زیادتی کی، ارکان کے گلے شکووں کواعلیٰ قیادت کے سامنے اٹھایا جائے گا، نواز شریف کے بیانیہ میں نرمی آئے گی۔
وزیراعظم شاہد خاقان نے ارکان کو جواب دیا کہ نواز شریف کے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

About Admin

Check Also

قومی اسمبلی کی 8 نشستیں خالی ہوگئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نومتنخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری کی تقریب کے بعد الیکشن کمیشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: