Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نگراں وزیراعظم پر غور کیلیے وزیراعظم اور خورشیدشاہ کے درمیان کل ملاقات

نگراں وزیراعظم پر غور کیلیے وزیراعظم اور خورشیدشاہ کے درمیان کل ملاقات

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم کے لئے مجوزہ ناموں پر غور کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ جمعے کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں نگراں وزیر اعظم کے لیے مجوزہ ناموں پر غور کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر کل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کروں گا، جس میں مجوزہ ناموں پر مشاورت ہوگی، اتفاق ہونے کی صورت میں نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا جائے گا، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں اعلان میں ایک دو روز مزید لگ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کرتے ہیں، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا جو مجوزہ ناموں میں سے کسی ایک کو نگراں وزیراعظم مقرر کردیتا ہے۔

About Admin

Check Also

عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان نااہلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: