Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نوشہرہ میں سیکورٹی فورس کی گاڑی پرخودکش حملے میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

نوشہرہ میں سیکورٹی فورس کی گاڑی پرخودکش حملے میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

نوشہرہ: کچہری روڈ پرخودکش دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نوشہرہ میں کچہری روڈ پر دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے سے فورسزکی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

About Admin

Check Also

شعبدہ باز کے 100 دن کے پروگرام پر بہت ہنسی آئی، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 2013 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: