Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / دہشت گردی کے خلاف ابھی حتمی جنگ جیتنا باقی ہے، وزیرداخلہ

دہشت گردی کے خلاف ابھی حتمی جنگ جیتنا باقی ہے، وزیرداخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عوام کو اپنے سیکیورٹی اداروں پر فخر ہے اور دہشت گردی کے خلاف ابھی حتمی جنگ جیتنا باقی ہے۔
وزیر داخلہ احسن اقبال نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی فورس کے کانسٹیلبز کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کے دوران کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے ہمارے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کیں، وطن کے دفاع میں شہید ہونے والے خوش قسمت ہیں، عوام کو اپنے سیکیورٹی اداروں پر فخر ہے، آج قوموں کا دفاع توپوں سے نہیں معیشت سے ہوتا ہے جب کہ دہشت گردی کے خلاف ابھی حتمی جنگ جیتنا باقی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ 2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان مختلف ہے، 6 مئی کو ایک بزدل نے مجھ پرگولی چلائی تھی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں ملی ہیں لیکن ہمارے دشمن ہمیں اندر سے کمزور کرنے کی کوشش میں ہیں۔

About Admin

Check Also

عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان نااہلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: