Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / بلوچستان میں شہید پاک فوج کے کرنل سہیل عابد عباسی کی نماز جنازہ وہاڑی میں ادا

بلوچستان میں شہید پاک فوج کے کرنل سہیل عابد عباسی کی نماز جنازہ وہاڑی میں ادا

وہاڑی: بلوچستان میں شہید پاک فوج کے کرنل سہیل عابد عباسی کی نماز جنازہ وہاڑی میں ان کے آبائی گاؤں میں ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے کرنل سہیل عابد عباسی کی نماز جنازہ وہاڑی کے نواحی گاؤں 91 ڈبلیو بی میں ادا کردی گئی۔ کرنل سہیل عابد عباسی کی تدفین شہدا قبرستان اوبڑی راولپنڈی میں کی جائے گی۔ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں کارروائی کی جس کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید ہوگئے تھے۔

کرنل سہیل عابد عباسی کا تعلق وہاڑی کے نواحی گاؤں 91 ڈبلیو بی سے ہے۔ ان کے چچا میجرظفراقبال بھی جام شہادت نوش کرچکے ہیں جب کہ دادا احمد حسن عباسی جنگ عظیم دوم کے دوران مصرمیں شہید ہوئے۔ کرنل سہیل عباسی نے پسماندگان میں بیوہ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے اپنے خون سے آزادی کی قیمت ادا کی، اس سے بڑی کوئی قربانی نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بطور قوم ہم دشمن کے خلاف متحد ہیں،بہادر پاک فوج آخری دہشتگرد تک پرعزم ہو کر لڑتی رہے گی اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

About Admin

Check Also

عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان نااہلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: