Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / گھبرانے والا نہیں وقت آنے پر دھرنوں کے کرداروں کے نام لوں گا، نواز شریف

گھبرانے والا نہیں وقت آنے پر دھرنوں کے کرداروں کے نام لوں گا، نواز شریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف دھرنے دلوائے گئے تاہم میں گھبرانے والا نہیں ہوں وقت آنے پر کرداروں کے نام لوں گا۔
احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا پی ٹی آئی گندی زبان والی جماعت ہے، یہ ایک ‘پگڑی اچھال’ پارٹی ہے، جس کا نا تو کوئی کردار ہے اور نا ہی نظریہ۔ یہ امپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے والی پارٹی ہے، اس کا عوام کے ووٹ کو عزت دو’ پر اعتبار نہیں۔ انہوں نے صرف تنقید کی یہ ’’دھرنے دو جماعت‘‘ ہے، خیبر پختونخوا میں ان کو موقع ملا اب وہاں نیا کے بجائے پرانا پاکستان نظر آتا ہے، خیبر پختونخوا میں کوئی کام نہیں ہوا، میرا نہیں خیال کہ کوئی خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہو۔
نوازشریف نے کہا کہ ہمارے خلاف دھرنے دلوائے گئے، ان دھرنوں میں بڑے بڑے کردار ہیں، ان دھرنوں میں ایک عمران خان ، طاہرالقادری اور کچھ اور کردار ہیں، گھبرانے والا نہیں ہوں وقت آنے پر کرداروں کے نام لوں گا۔

About Admin

Check Also

شعبدہ باز کے 100 دن کے پروگرام پر بہت ہنسی آئی، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 2013 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: