Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / صدر نیشنل بینک کے اکاوٴنٹس اسحاق ڈار استعمال کرتے ہیں، نیب پراسیکیوٹر

صدر نیشنل بینک کے اکاوٴنٹس اسحاق ڈار استعمال کرتے ہیں، نیب پراسیکیوٹر

اسلام آباد: نیب پراسیکیوٹر نے اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران کہا کہ صدر نیشنل بینک کے اکاوٴنٹس کو اسحاق ڈار استعمال کرتے ہیں۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ استغاثہ کے گواہ محمد عظیم احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ اسحاق ڈار کی طرف سے ہجویری فاوٴنڈیشن کو جاری چیکس کی تفصیلات عدالت میں پیش کی گئیں۔
نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے کہا کہ صدر نیشنل بنک سعید احمد پر الزام ہے کہ انہوں نے اسحاق ڈار کے نام پر سات اکاوٴنٹ کھولے، سعیداحمد نے عدالت کو بتانا ہے کہ وہ اکاوٴنٹ کس کے کہنے پر کھولے گئے، کچھ اکاوٴنٹ ان کے اپنے نام پر ہیں لیکن ان کا استعمال اسحاق ڈار کرتے ہیں، سعید احمد بتائیں کہ وہ اکاوٴنٹ کون سے ہیں اور کتنی رقم ان اکاوٴنٹس میں موجود ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت میں ملزمان سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا کے خلاف ٹرائل جاری ہے۔ اسحاق ڈار علاج کے لیے بیرون ملک ہیں جنہیں عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

About Admin

Check Also

قومی اسمبلی کی 8 نشستیں خالی ہوگئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نومتنخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری کی تقریب کے بعد الیکشن کمیشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: