Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ؛ ازبکستان نے پاکستان کو فائنل میں شکست دے دی

اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ؛ ازبکستان نے پاکستان کو فائنل میں شکست دے دی

لاہور: اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ورلڈ کپ فائنل میں ازبکستان نے پاکستان کو 6-5 سے شکست دیدی۔
روس کے شہر ماسکو میں جاری میگا ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں دونوں ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ ہوا اور وقفے وقفے سے گولز کا سلسلہ جاری رہا، مقررہ وقت کے اختتام پر ازبکستان نے پاکستان کے خلاف 5 کے مقابلے میں 6 گولز سے فتح حاصل کر لی۔
روس کے شہر ماسکو میں جاری میگا ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں دونوں ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ ہوا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا جبکہ دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر ہوا، ازبکستان نے 5 کے مقابلے میں 6 گول کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی۔
ایونٹ کی ناقابل شکست پاکستان ٹیم ٹائٹل کیلیے فیورٹ قرار دی جا رہی تھی، گرین شرٹس نے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کو 5-4 سے ہرایا۔ ایونٹ میں 21 ملکوں کے 14 سے 17 سال کے مابین 210 گرلز و بوائز پلیئر شریک ہوئے۔
اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ روایتی طور پر فیفا ورلڈ کپ کے میزبان ملک میں عالمی کپ سے ایک ماہ قبل کھیلا جا تا ہے، سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کی شروعات 2010 میں جنوبی افریقہ میں ہوئی، اولین ٹائٹل بھارت نے حاصل کیا، 2014 میں برازیل میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

About Admin

Check Also

muhammad amir

محمد عامر کی فٹنس، متبادل بولر کے نام پر غور شروع

لاہور: محمد عامر کی فٹنس پر شکوک کی وجہ سے متبادل بولرکے نام پرغور شروع …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: