Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / پاکستان اقوام متحدہ کے 2 اہم اداروں کا رکن منتخب

پاکستان اقوام متحدہ کے 2 اہم اداروں کا رکن منتخب

نیویارک: پاکستان ووٹنگ کے ذریعے اقوام متحدہ کی 2 غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی کا رکن منتخب ہوگیا۔
پاکستان کو 2019 سے 2022 تک اقوام متحدہ کی این جی اوز (غیر سرکاری تنظیموں) کی کمیٹی اور یونیسیف کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی 2 اہم باڈیز میں کامیاب ہوا، یہ کامیابی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ عالمی برادری کو کس حد تک پاکستان کے کردار پر اعتماد ہے۔ اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل (ECOSOC) میں ہونے والے این جی اوز کمیٹی کے الیکشن میں پاکستان کو 43 ووٹ ملے۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ یونیسیف میں بھی پاکستان کا بہت اہم کرداررہا ہے اور این جی او کمیٹی میں بھی مسلسل خدمات انجام دیتا رہا ہے، پاکستان 2 سال پہلے بھی یونیسیف کے ایگزیکٹو بورڈ کا صدر منتخب ہوچکا ہے، ہمارے ملک میں یونیسیف کا بہت بڑا پروگرام چل رہا ہے، ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے پاکستان کو ووٹ دیا۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ بحیثیت رکن پاکستان یو این او کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی سے تعاون جاری رکھے گا، دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلیے مل کر کام کرتے رہیں گے، کمیٹی کے قیام سے اب تک پاکستان کا ادارے کی بہتری کیلیے اہم کردار ہے، پاکستان نے عالمی سطح پر انسانی اور بچوں کےحقوق پر بہت کام کیا، انتخاب میں کامیابی عالمی برادری کی طرف سے پاکستانی تعاون کی تصدیق ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کا 10 سال سے رکن ہے۔

About Admin

Check Also

خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد: ہائی کورٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق درخواست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: