Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / کراچی میں مافیا کی معروف ایٹمی سائنسدان کی زمین پر قبضے کی کوشش

کراچی میں مافیا کی معروف ایٹمی سائنسدان کی زمین پر قبضے کی کوشش

کراچی: شہر قائد میں مافیا نے معروف ایٹمی سائنسدان کو بھی نہ بخشا اور قوم کے محسن کی زمین پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی ٹیم کے رکن اور سائنسدان سبط مرتضیٰ کو ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سبط مرتضیٰ نے سیکریٹری قانون، سیکریٹری کوآپریٹو اور ایڈمنسٹریٹر سوسائٹیز کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے دو مئی تک جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے درخواست گزار کو ہراساں نہ کرنے اور گھر کی لیز منسوخی کی کارروائی روکنے کا حکم دیا۔
درخواست گزار سائنس دان سبطِ مرتضیٰ نے بتایا کہ انہوں نے 1998 میں سوسائٹی میں پلاٹ خریدا جس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر نے قبضہ مافیا سے مل کر 50 لاکھ روپے رشوت طلب کی ہے، رقم نہ دینے کی صورت میں پلاٹ پر قبضہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے، سبطِ مرتضیٰ سائنسدان اور ضعیف العمر شہری ہیں، سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر انہیں فون پر دھمکیاں اور بلیک میل کررہے ہیں۔

About Admin

Check Also

asif zardari

این آر او کیس میں اثاثوں کی تفصیلات کی طلبی، زرداری کی فیصلے پر نظرثانی درخواست

اسلام آباد(مانیٹرنگ‌ ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: