Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹے اور اخلاقی طور پر صدارت کیلئے نااہل ہیں، جیمز کومی

ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹے اور اخلاقی طور پر صدارت کیلئے نااہل ہیں، جیمز کومی

واشنگٹن: امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اخلاقی طور پر نااہل قرار دے دیا۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارت کے لیے نااہل ہیں کیونکہ وہ خواتین کو محض گوشت کا ٹکرا سمجھتے ہیں، ٹرمپ کے نزدیک سچائی کی خاص اہمیت نہیں، وہ مسلسل جھوٹ بولتے رہتے ہیں اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بھی بنتے ہیں۔
جیمز کومی نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ ٹرمپ دماغی طور پر نااہل ہیں یا وہ ڈیمنشیا (دماغی تنزلی) کے مرض میں مبتلا ہیں، میرے خیال سے وہ طبی طور پر نہیں بلکہ اخلاقی طور پر صدر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔ ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارے صدر کو قابل احترام شخصیت اور ملکی اقدار کا حامل ہونا چاہیے جن میں سب سے اہم سچائی کی صفت ہے، لیکن ٹرمپ اس خوبی پر پورا نہیں اترتے۔جیمز کومی نے امریکی صدر کا غنڈوں کے سرغنہ سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنے وفاداروں سے گھرے رہتے ہیں، کومی نے ڈونلڈ کی برطرفی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا عہدے سے ہٹایا جانا شہریوں کو بے لگام کر دے گا۔ ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیمز کومی کو انتہائی جھوٹا شخص قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے جیمز کومی کو گذشتہ سال عہدے سے برطرف کردیا تھا جس کے بعد یہ ان کا پہلا انٹرویو ہے۔

About Admin

Check Also

جوہری معاہدے کو ضرر پہنچا تو بھیانک نتائج آپ کے منتظر ہیں، ایرانی صدر

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دیتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: