Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / عدلیہ مخالف تقاریر کیس؛ نواز شریف نے عدالتی بنچ کے سربراہ پر اعتراض اٹھادیا

عدلیہ مخالف تقاریر کیس؛ نواز شریف نے عدالتی بنچ کے سربراہ پر اعتراض اٹھادیا

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدلیہ مخالف تقاریر کی سماعت کرنیوالے لاہور ہائیکورٹ کے بنچ پر اعتراض اٹھادیا۔
جسٹس مسعود جہانگیر ، جسٹس عاطر محمود اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کا 3 رکنی بینچ نواز شریف اور مریم نواز سمیت 16 اراکین اسمبلی کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کی درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔
نواز شریف نے تحریری طور پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی بنچ میں شمولیت پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے اپنے وکیل اے کے ڈوگر کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کرکے اعتراضات داخل کیے اور بنچ کے سربراہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سے بنچ سے علیحدگی کی استدعا کی۔
درخواست گزار وکیل اے ڈوگر نے کہا کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے نواز شریف کے وکیل کو سنے بغیر اپنے حکم نامے میں متنازعہ ریمارکس لکھے، فاضل جج کے ریمارکس سے میرے موکل نواز شریف کے دل میں خوف پیدا ہوا، بنچ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی موجودگی سے نواز شریف کو انصاف کا حصول ممکن نظر نہیں آتا۔ نواز شریف نے استدعا کی کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی خود کو بنچ سے علیحدہ کریں۔
واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کی عدلیہ مخالفت تقاریر میڈیا میں نشر ہونے سے روکنے کے لیے درخواست کی سماعت کرنے کا بینچ 3 بار تحلیل ہونے کے بعد دوبارہ بنا ہے۔

About Admin

Check Also

asif zardari

این آر او کیس میں اثاثوں کی تفصیلات کی طلبی، زرداری کی فیصلے پر نظرثانی درخواست

اسلام آباد(مانیٹرنگ‌ ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: