Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / تمباکو اور نسوار کی فروخت پر عائد پابندی کالعدم قرار

تمباکو اور نسوار کی فروخت پر عائد پابندی کالعدم قرار

راولپنڈی کی عدالت نے تمباکو اور نسوار کی فروخت پر پابندی کو کالعدم قرار دے دیا۔
راولپنڈی ہائی کورٹ میں تمباکو اور نسوار کی فروخت سے متعلق سماعت ہوئی جس میں جسٹس محمد امیر بھٹی نے 50 سائلین کی مشترکہ پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے تمباکو اور نسوار کی فروخت پر پابندی کو کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ تمباکو یا نسوار ممنوعہ نہیں ہیں جب کہ آئین کے تحت کسی بھی پاکستانی کو اپنی مرضی کا کاروبار کرنے کا حق حاصل ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارتی نے 28 جنوری کو چبانے والے تمباکو اور نسوار کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا کہ جس کے مطابق 31 مارچ تک یہ کاروبار کرنے والے کوئی اور کام شروع کردیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
عدالت نے 31 مارچ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا یہ حکم معطل کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا تھا اور آج عدالت نے اس فیصلے کو ہی کالعدم قرار دے دیا۔

About Admin

Check Also

خوف و جبر کی فضا کی ذمہ دار عدلیہ بھی ہے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: