Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / تحریک لبیک کے قائدین کے خلاف مقدمات سرد خانے کی نذر کردیئے گئے

تحریک لبیک کے قائدین کے خلاف مقدمات سرد خانے کی نذر کردیئے گئے

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پراسیکیوٹر پنجاب کی درخواست پر تحریک لبیک کے قائدین کے خلاف تین مقدمات کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں تحریک لبیک کے قائد خادم حسین رضوی اور دیگر قائدین کے خلاف کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ عدالت میں پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ مقدمات کی نئے سرے سے تحقیقات کی جارہی ہے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دوبارہ چالان جمع کرایا جائے گا، پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ نیا چالان جمع کرائے جانے تک کیس کی سماعت نہ کی جائے۔
عدالت نے استغاثہ کی استدعا پر مقدمات پر مزید کارروائی روکتے ہوئے خادم حسین رضوی اور دیگر قائدین کے خلاف 3 مقدمات کو داخل دفتر کردیا اور کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس کے ترجمان عمران شاہ کا کہنا ہے کہ خادم حسین رضوی اور دھرنہ قائدین کیخلاف مقدمات تحقیقاتی مراحل میں ہیں، یہ مقدمات تھانہ نیوٹاون ، صادق آباد، وارث خان اور گوجر خان میں درج کیے گئے تھے۔ دھرنا قائدین کے خلاف کسی مقدمے کا چلان عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

About Admin

Check Also

shahbaz shreef

زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ زرداری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: