Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / اسلام آباد عیاشی کا اڈہ بنتا جا رہا ہے، ہائی کورٹ

اسلام آباد عیاشی کا اڈہ بنتا جا رہا ہے، ہائی کورٹ

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے شہر میں بڑھتی لاقانونیت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکوت میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت کا نوٹس لے لیا ہے۔ ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پولیس کی ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او کوہسار خالد اعوان کی سرزنش کی اور ریمارکس دیئے کہ پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہے۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ پورا شہر جرائم، منشیات، جسم فروشی اور عیاشی کا گڑھ بن گیا ہے ، آئی جی اور ایس ایس پی بتائیں کہ قحبہ خانوں اور شراب فروشی کے اڈوں کے خلاف کیا کارروائی کی، عدالت نے آئی جی پولیس کو کل طلب کرلیا۔

About Admin

Check Also

خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد: ہائی کورٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق درخواست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: