Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / نقیب اللہ قتل کیس؛ راؤ انوار سپریم کورٹ میں پیش

نقیب اللہ قتل کیس؛ راؤ انوار سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد: نقیب اللہ قتل کیس میں معطل سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے ہیں، وہ عدالت میں چہرہ چھپا کر پیش ہوئے جب کہ انہیں سفید رنگ کی کار میں سپریم کورٹ کے عقبی دروازے سے لایا گیا۔
13 جنوری کو کراچی کے ضلع ملیر میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں 4 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ ہلاک کئے گئے لوگ دہشت گرد نہیں بلکہ مختلف علاقوں سے اٹھائے گئے تھے، بعد میں انہیں ماورائے عدالت قتل کردیا گیا، مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت نقیب اللہ کے نام سے ہوئی، سوشل میڈیا اور سول سوسائٹی کے احتجاج کے بعد سپریم کورٹ نے واقعے کا از خود نوٹس لیا تھا۔
تفتیش کے دوران راؤ انوار نے اسلام آباد ایئر پورٹ سے دبئی فرار ہونے کی بھی کوشش کی لیکن اسے ناکام بنادیا گیا تاہم وہ روپوش ہوگئے۔

About Admin

Check Also

(ن) لیگی رہنما زعیم قادری کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: