Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / حج فراڈ کیس میں اداکارہ میگھا کا شوہر گرفتار

حج فراڈ کیس میں اداکارہ میگھا کا شوہر گرفتار

گجرات: حج فراڈ کیس میں نامور پاکستانی اداکارہ میگھا کے خاوند کو حراست میں لےلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے حج فراڈ کیس میں ملوث اداکارہ میگھا کے خاوند نویدکو حراست میں لے لیا۔ ملزم نوید ڈھائی کروڑ روپے کے مقدمہ میں ایف آئی اے گجرات کا اشتہاری تھا۔ اداکارہ کے خاوند کے خلاف مقامی ایم پی اے عمران ظفر کے بھائی نے مقدمہ درج کرا رکھا تھا۔ ایف آئی اے ٹیم جب ملزم کو تھانہ لے کر پہنچی تو سی آئی اے کی ٹیم نے ایف آئی اے سے چھینا جھپٹی کرکے ملزم نوید کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
ایف آئی اے کے سب انسپکٹر رائے اکرم کا کہنا ہے کہ انہوں نے سی آئی اے کے خلاف کارروائی کے لئے انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے۔ دوسری جانب سی آئی اے انچارج کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے خاوند نوید اور ایم پی اے کے درمیان معاملات ختم کرانے کے لئے کارروائی کرنا پڑی۔

About Admin

Check Also

نواز شریف کیخلاف تحقیقات میں برطانیہ کے رکاوٹ بننے کا انکشاف

لندن: برطانیہ کی جانب سے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف جے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: