Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / بجٹ میں تنخواہ 15، پنشن 20 فیصد بڑھانے پر غور

بجٹ میں تنخواہ 15، پنشن 20 فیصد بڑھانے پر غور

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال2018-19 کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 15 سے 20 فیصد اورملازمین کودفتری اوقات کے بعد دفاتر میں ڈیوٹی دینے پرملنے والے الائونس، ہائوس رینٹ سیلنگ سمیت دیگرالائونسزومراعات میں اضافے کی تجاویز پر غور شروع کردیاہے۔
وزارت خزانہ ذرائع نے بتایاابھی ابتدائی ورکنگ کی گئی ہے، آئندہ ماہ کے وسط تک حتمی ورکنگ پیپرتیار کر کے خزانہ ڈویژن کوبھجوا دیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا وزارت خزانہ کے ریگولیشن ڈیپارٹمنٹ نے آئندہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، ریٹائرڈملازمین کی پنشن میں اضافے کیلیے3 آپشنزپرمشتمل تجاویزمرتب کرناشروع کر دی ہیں اورہرتجویزکیلیے درکارفنڈزکا تخمینہ بھی لگایاجارہاہے۔
ذرائع نے بتایاآئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں15 فیصدایڈہاک ریلیف والائونس اورپنشن میں20 فیصدتک اضافے کا امکان ہے جبکہ ملازمین کالیٹ سٹنگ اور میڈیکل الائونس بھی بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ایک تجویزیہ بھی زیرغورہے کہ ماضی میں ملنے والے ایڈہاک الائونس کوتنخواہ میں ضم کردیاجائے اوراسکے بعدبننے والی بنیادی تنخواہ پراضافہ دیا جائے۔

About Admin

Check Also

تیز قدموں سے چلیے اور طویل زندگی پائیے

سڈنی آسٹریلیا: تیز قدموں سے چلنے والے افراد کےلیے ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: