Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / دلچسپ و عجیب / افغانستان میں 18 ماہ کا ڈونلڈ ٹرمپ

افغانستان میں 18 ماہ کا ڈونلڈ ٹرمپ

کابل: امریکی صدر سے متاثر ایک افغانی شخص نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ڈونلڈ ٹرمپ رکھ دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے رہائشی سید اسد اللہ پویا نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ڈونلڈ ٹرمپ رکھ دیا ہے۔ اٹھارہ ماہ کے بیٹے کی تصویر فیس بک پر شیئر کرنے کے بعد جہاں ان کی شہرت میں اضافہ ہوگیا ہے وہیں انہیں شدت پسندوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کابل کے رہائشی سید اسد اللہ پویا نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ڈونلڈ ٹرمپ اس لیے رکھا تاکہ میرا بیٹا بھی ارب پتی بن جائے تاہم سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی تو منفی رجحان سامنے آیا، مجھے قتل کرنے اور میرے بیٹے کو نقصان پہنچانے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور نامناسب الفاظ استعمال کیے جا رہے ہیں۔
سید اسد اللہ پویا فارسی لکھ اور پڑھ سکتے ہیں اور فارسی ہی میں ٹرمپ سے متعلق لکھی گئی کتابوں کا مطالعہ کر کے امریکی صدر کے کاروبار کے بارے میں جانا جس کے دوران ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے اس امید پر بیٹے کا نام ڈونلڈ ٹرمپ رکھ دیا کہ ان کا بیٹا بھی ٹرمپ کی طرح خوش نصیب ہو۔

About Admin

Check Also

ہیرا چرا کر لیجانے والی چیونٹی کی ویڈیو وائرل

جیولری کی دکان سے ہیرا چوری کرنے والی چیونٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: