Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / پی ایس ایل کے انٹرنیشنل ہیروز لاہور پہنچ گئے

پی ایس ایل کے انٹرنیشنل ہیروز لاہور پہنچ گئے

پی ایس ایل کے غیر ملکی کرکٹرز کا طیارہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرگیا جہاں ان کا والہانہ استقبال کیاگیا۔ پاکستان پہنچنے والوں میں پشاور زلمی، کراچی کنگز اور کوئٹہ کلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شامل ہیں، غیر ملکی کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، ایون لوئس، کرس جارڈن، رکی ویسلز، لیام ڈیواسن، آندرے فلیچر لاہور پہنچ گئے ہیں۔پاکستان آنے والے غیر ملکی کرکٹرز میں کراچی کنگز کے لینڈل سیمنز، جون ڈینلی، روی بو پارا، کائل ملز، ڈیوڈ وائزے، انگرام بھی شامل ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمود اللہ، ریلی روسو بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں جب کہ کوچنگ اسٹاف میں مکی آرتھر، ویون رچرڈز، جولیئن فاؤنٹین شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ کھلاڑیوں کے لئے خصوصی راستہ بنایا گیا ہے۔ تمام کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جائے گا۔

About Admin

Check Also

مکمل پی ایس ایل پاکستان منتقل کرنے کی تجویزمسترد

کراچی: پی ایس ایل مکمل طورپر پاکستان منتقل کرنے کی تجویز مسترد ہوگئی البتہ8 سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: