Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / فرانس کے سابق صدرنکولس سرکوزی کو گرفتار کرلیا گیا

فرانس کے سابق صدرنکولس سرکوزی کو گرفتار کرلیا گیا

پیرس: فرانس کے سابق صدر بکولس سرکوزی کو انتخابی مہم میں لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی سے فنڈنگ حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی پولیس 2007 کے صدارتی انتخابات میں غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کررہی ہے اور اس ضمن میں سابق صدر بکولس سرکوزی کو بھی تفتیش میں شامل کیا گیا۔
جوڈیشل ذرائع کا کہنا ہے کہ 2007 سے 2012 تک 5 سال صدر رہنے والے 63 سالہ نکولس سرکوزی کو گرفتار کرکے پیرس کے نواحی علاقے میں منتقل کیا گیا جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔
2013 میں فرانس نے صدارتی انتخابات میں فارن فنڈنگ کے استعمال کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس میں پہلے بھی سابق صدر نکولس سے تفتیش کی گئی تھی تاہم سابق صدر ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔

About Admin

Check Also

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے مالی سال کے لیے 716 ارب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: