Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7 سے 8 روپے کا اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7 سے 8 روپے کا اضافہ

کراچی: ڈالر کو ایک بار پھر پر لگ گئے، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7 سے 8 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7 سے 8 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر کے انٹربینک ریٹ 110 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر117 روپے 50 پیسے تا 118 روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اس اچانک اضافے کی وجوہ سامنے نہیں آسکی ہیں جب کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث ملک کے مجموعی بیرونی قرضوں کے حجم میں 390 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک گزشتہ کئی مہینوں سے پاکستان پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ پاکستانی روپے کی قدر کم کرکے ڈالر کی شرح مبادلہ کو ’’حقیقت پسندانہ‘‘ بنایا جائے اور اسے 115 روپے کے لگ بھگ مقرر کیا جائے۔ اس حوالے سے ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی، پاکستان کی معاشی نمو کےلیے مفید ثابت ہوگی۔

About Admin

Check Also

امریکی عدالت نے آن لائن سیلزٹیکس کی اجازت دے دی

واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے امریکی ریاستوں کو اشیا کی آئن لائن فروخٹ پر ٹیکس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: