Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / اداکارہ عالیہ بھٹ شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

اداکارہ عالیہ بھٹ شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں جس کے باعث انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں آیان مکھرجی کی زیر ہدایت بننے والی فلم’’براہماسترا‘‘کی شوٹنگ کے سلسلے میں بلغاریہ میں موجود ہیں۔ جہاں ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران وہ شدید زخمی ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ شوٹنگ کے دوران زخمی ہوکر گرپڑیں جس کے باعث ان کے دائیں بازو اور کندھے پر شدید چوٹیں آئیں اور ان کے بازو پر خون اندرونی طور پر جم گیا ۔
عالیہ کے زخمی ہونے پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دینے کے بعد ان کے زخم پر پلاسٹر چڑھادیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الحال شوٹنگ میں حصہ نہیں لے سکتیں۔ تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ زخمی ہونے کے بعد عالیہ شوٹنگ چھوڑ کرواپس بھارت آئیں گی یا ٹھیک ہونے کے بعد شوٹنگ جاری رکھیں گی۔
فلمی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ اس وقت شدید تکلیف میں ہیں اور اگلے چند ہفتوں تک وہ شوٹنگ نہیں کرسکتیں۔ یہاں تک کہا جارہا ہے کہ زخمی ہونے کے باعث عالیہ بھٹ اب مزید ایکشن سین نہیں فلما سکتیں۔ لہٰذا فلم انتظامیہ کسی دوسرے آرٹسٹ کی تلاش میں ہے جو عالیہ کی جگہ ایکشن سین شوٹ کروائے گی۔
واضح رہے کہ فلم’’براہماسترا‘‘میں عالیہ بھٹ کے مقابل اداکار رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیاگیا ہے۔

About Admin

Check Also

کرشمہ کپور کی 6 سال بعد اسکرین پر واپسی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور 6 سال بعد چھوٹی اسکرین سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: