Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / کسی قیمت پر ایٹمی ہتھیار ختم نہیں کریں گے، روس کا اعلان

کسی قیمت پر ایٹمی ہتھیار ختم نہیں کریں گے، روس کا اعلان

ماسکو: امریکا اور یورپ سے کشیدگی کے بعد روس نے ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کے عالمی معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ عالمی سلامتی اور استحکام کیلیے جوہری ہتھیار لازمی ہیں۔ ماسکو میں ٹی وی اور ریڈیو کو انٹرویو میں سرگئی لاروف کا کہنا تھاکہ امریکا، برطانیہ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک کے ایٹمی ہتھیار استعمال کے لیے تیار ہیں یہ کھلی جارحیت ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس تو کیا کوئی اور ایٹمی طاقت بھی جوہری ہتھیار کبھی ترک نہیں کرے گی۔ لاروف نے کہاکہ ایٹمی ہتھیار ہی عالمی امن و سلامتی کی ضمانت ہیں۔ روس کسی بھی قیمت پر ایٹمی ہتھیار ختم نہیں کرے گا۔

About Admin

Check Also

china

پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں، چین

بیجنگ (فارن ڈیسک)چین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں بیجنگ کے ہمسایہ اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: