Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / پی ایس ایل3 ؛ پلے آف میچز کے لیے ٹریفک پلان تشکیل

پی ایس ایل3 ؛ پلے آف میچز کے لیے ٹریفک پلان تشکیل

لاہور: پی ایس ایل تھری پلے آف میچز کے لیے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
پی ایس ایل 3 پلے آف مقابلے کیلئے لاہور شہر کا ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کینال روڈ ، مال روڈ ، جیل روڈ ایم ایم عالم اور وحدت روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔ قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ شاہراہوں کا استعمال کرنے والے راہ گیر متبادل راستے اختیار کریں۔
میچز کے دوران شہریوں اور شائقین کی رہنمائی کے لیے اضافی وارڈنز تعینات کیے جائیں گے۔شائقین کے لیے چار پارکنگ پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے آنے والے شائقین پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز گراونڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے۔کاہنہ ، کوٹ لکھپت سے آنے والی گاڑیاں لبرٹی مارکیٹ میں پارک ہوں گی، کینٹ ، گلبرگ سے آنے والے شائقین کے لیے ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ میں جگہ مختص کی گئی ہے۔ پارکنگ پوائنٹس میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایل پی جی اور گیس سلنڈر والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

About Admin

Check Also

مکمل پی ایس ایل پاکستان منتقل کرنے کی تجویزمسترد

کراچی: پی ایس ایل مکمل طورپر پاکستان منتقل کرنے کی تجویز مسترد ہوگئی البتہ8 سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: