Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نواز شریف جو کہتے ہیں کہتے رہیں وہ ہمارے ملک کے لیڈر ہیں، چیئرمین سینیٹ

نواز شریف جو کہتے ہیں کہتے رہیں وہ ہمارے ملک کے لیڈر ہیں، چیئرمین سینیٹ

چاغی: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ نواز شریف جو کہتے ہیں کہتے رہیں وہ ہمارے ملک کے لیڈر ہیں۔
چاغی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ نواز شریف جو کہتے ہیں کہتے رہیں وہ ہمارے ملک کے لیڈر ہیں جب کہ ملک کی بہتری کے لیے آصف زرداری اور عمران خان نے اچھا فیصلہ کیا، ہم 6 آزاد اراکین تھے پی پی پی، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور فاٹا کے سنیٹر نے ووٹ دیے، میرے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی کیونکہ اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان میں ہمیں انڈسٹریز کو ترقی دینا چاہیے اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان کی سالمیت کے لیے دن رات محنت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاغی میرا گھر ہے، اس کی تعمیر و ترقی کے لیے جو ہوسکا کروں گا جب کہ ریکوڈک کیس عالمی عدالت میں ہے لہذا قبل از وقت کچھ کہنا درست نہیں۔

About Admin

Check Also

بلاول ہاؤس گرانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، عمران اسماعیل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: