Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / صرف موت ہی مجھ سے سعودی تخت چھین سکتی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

صرف موت ہی مجھ سے سعودی تخت چھین سکتی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

واشنگٹن: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ صرف موت ہی انہیں سعودی تخت و تاج سے محروم کرسکتی ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکا کا دورہ کررہے ہیں اور وہ کل صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ یہ تو خدا کو ہی پتہ ہے کہ میں کتنا جیوں گا، لیکن اگر زندہ رہا تو پھر توقع یہی ہے کہ اگلے 50 سال تک سعودی عرب کی باگ ڈور میرے ہاتھ میں ہی رہے گی، اور پھر صرف موت ہی مجھ سے تخت چھین سکتی ہے۔
ایران
ایران کے حوالے سے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ایران کا سعودی عرب کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں، ایران نہ تو دنیا کی بڑی فوجی قوتوں میں شامل ہے اور نہ ہی اقتصادی میدان میں سعودی عرب کا ہم پلہ ہے۔
اسامہ بن لادن
اسامہ بن لادن سے متعلق سوال کے جواب میں سعودی شہزادے نے کہا کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن نے نائن الیون کے حملوں کے لیے 15 سعودی شہریوں کو اپنے ساتھ شامل کیا، اسامہ کا واضح مقصد تھا کہ وہ مشرق وسطیٰ اور مغرب، امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات خراب کرنا چاہتے تھے۔

About Admin

Check Also

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے مالی سال کے لیے 716 ارب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: