Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / جو مجھے کرنا ہےکروں گا کسی کی پروا نہیں، چیئرمین نیب

جو مجھے کرنا ہےکروں گا کسی کی پروا نہیں، چیئرمین نیب

لاہور: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ مجھے جو کرنا ہے کروں گا اور مجھے کسی کی پروا نہیں۔
ایوان اقبال لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھارہی ہے۔ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو ملک کو کرپشن سے پاک کر رہا ہے، نیب ہر اس شخص کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے جو ایمانداری سے کام کرتا ہے۔
جاوید اقبال نے کہا کہ ہمیں ذاتی چیزوں سے بڑھ کر ملکی ترقی کی فکر ہونی چاہیے، یہ تاثرغلط ہے کہ نیب قومی ترقی میں حائل ہورہا ہے، نیب کسی قسم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں، میں ملک کی خدمت کے لیے پوری طرح کوشاں ہوں، مجھے جو کرنا ہے کروں گا اور مجھے کسی کی پروا نہیں لیکن میرا ہر عمل قانون کے مطابق ہوگا۔

About Admin

Check Also

نواز شریف کیخلاف تحقیقات میں برطانیہ کے رکاوٹ بننے کا انکشاف

لندن: برطانیہ کی جانب سے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف جے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: