Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ن لیگ کی قیادت نے ناراض ممبرز کومنانے کا فیصلہ کرلیا

ن لیگ کی قیادت نے ناراض ممبرز کومنانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: مسلم لیگ ن کی قیادت نے ناراض سینئر پارٹی ممبرز کومنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کو مزید فعال کرنے اور پارٹی کے اندر چھوٹے موٹے اختلافات کو جڑ سے ختم کرنے کی غرض سے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے نئی حکمت عملی طے کرلی ہے اس ضمن میں جہاں شہباز شریف کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس تیزی سے جاری ہیں اور وہ نہ صرف پارٹی کے اہم عہدیداران سے ملاقاتوں کے سلسلے کو بڑھا رہے ہیں بلکہ عوام میں مسلم لیگ ن کی شہرت کو مزید بہتر بنانے پر بھی کاربند ہیں۔
دوسری جانب اس بات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے کہ پارٹی کے بعض سینئر راہنما جو کہ کسی بھی وجہ سے ناراض ہیں ان کو راضی کیاجائے جس کے لیے قائد نواز شریف بذات خود متحرک ہورہے ہیں۔

About Admin

Check Also

(ن) لیگی رہنما زعیم قادری کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: