Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / امریکا نے پھر پاکستان پر دہشت گردوں کے خلاف مدد نہ کرنے کا الزام لگا دیا

امریکا نے پھر پاکستان پر دہشت گردوں کے خلاف مدد نہ کرنے کا الزام لگا دیا

واشنگٹن: امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے الزام عائد کیاہے کہ پاکستان طالبان اور دہشت گردتنظیموں کے خاتمے کیلیے امریکا کی انتہائی کم مدد کر رہا ہے۔
نام ظاہر کیے بغیر سینئر عہدیدارنے کہاکہ مطالبات پورے نہ ہونے پر2 ارب ڈالرکی امداد روکنے کی امریکی دھمکی کے باوجود پاکستانی حکومت کی طرف سے انتہا پسندوں کیخلا ف کارروائی کی رفتار انتہائی سست اور کم ہے۔ طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کیلیے پاکستان پر دباؤ مزید بڑھانا ہو گا۔
پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے عہدیدار نے کہاکہ ہم پاکستانی حکام سے خاص درخواستیں کرتے رہتے ہیں اور انھیں معلومات بھی فراہم کرتے ہیں جن پروہ ردعمل بھی ظاہرکرتے ہیں لیکن ہم نے یہ نہیں دیکھا کہ وہ دہشت گردوں کیخلاف اپنے طورپرکارروائی کر رہے ہیں جس کی ہم توقع کرتے ہیں اورپاکستان اس کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔
امریکی عہدیدار نے یہ بھی کہاکہ ایسے اشارے کم ہی ملتے ہیں کہ پاکستان نے قبائلی علاقہ جات میں فعال طالبان کیساتھ روابط مکمل ختم کیے ہوں ۔ میں نہیں سمجھتا کہ یہ ایک آسان کام ہے ہمیں پاکستان پر دباؤ مزید بڑھانا ہو گا ۔

About Admin

Check Also

(ن) لیگی رہنما زعیم قادری کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: