Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / راؤ انوار کا قریبی ساتھی شعیب شوٹر اغوا برائے تاوان کیس میں مفرور قرار

راؤ انوار کا قریبی ساتھی شعیب شوٹر اغوا برائے تاوان کیس میں مفرور قرار

کراچی: نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث اور راؤ انوار کے دست راست سابق ایس ایچ او شعیب شوٹر کو اغوا برائے تاوان کے ایک مقدمے میں مفرور قرار دے دیا گیا۔
کراچی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں شہری کے اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس میں سابق ایس ایچ او شعیب شیخ عرف شعیب شوٹر کو مفرور قرار دے دیا گیا۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسران نے بتایا کہ پولیس کی وردی میں ملبوس کالی بھیڑ شعیب شوٹر نے شریف نامی شہری کو اغوا کرکے اس سے 6 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔ تاہم پیسے لینے کے باوجود شریف کو رہا نہیں کیا گیا جو تاحال لاپتہ ہے۔
شعیب شوٹر سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے اور نقیب اللہ قتل کے مشہور مقدمے میں بھی ملوث ہے۔ پولیس نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں بھی شریف کے لاپتہ ہونے سے متعلق درخواست زیرِ سماعت ہے۔ عدالت نے ملزم شعیب شوٹر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔

About Admin

Check Also

نواز شریف کیخلاف تحقیقات میں برطانیہ کے رکاوٹ بننے کا انکشاف

لندن: برطانیہ کی جانب سے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف جے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: