Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / اس بیان میں نوازشریف نے حد سے تجاوز نہیں کیا کہیں اور کیا ہوگا، چیف جسٹس

اس بیان میں نوازشریف نے حد سے تجاوز نہیں کیا کہیں اور کیا ہوگا، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نواز شریف، سعد رفیق اور دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید اس بیان میں نوازشریف نے حد سے تجاوز نہیں کیا مگر کہیں اور کیا ہوگا۔
سپریم کورٹ نے مسلم لیگ کے تین رہنما نوازشریف، سعد رفیق اور دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ نوازشریف کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ شیخ احسن الدین نے دائر کی تھی۔ درخواست گزار شیخ احسن الدین نے کہا کہ میڈیارپورٹ کے مطابق نوازشریف نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ 20 کروڑ عوام کی توہین ہے۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ قانون کے مطابق عدالتی فیصلوں پر ہر آدمی کو تبصرہ کرنے کا حق حاصل ہے، شائد اس بیان میں نوازشریف نے حدود کراس نہیں کیں، کسی اور جگہ حدود کراس کی ہوں گی اور کچھ جگہوں پر اس سے زیادہ بھی کہا گیا ہوگا۔
چیف جسٹس نے کہا ہ ہم نہیں سمجھتے جو مواد ہمارے سامنے پیش کیا گیا وہ توہین عدالت سے متعلق ہے، نوازشریف نے حد سے تجاوز نہیں کیا، اس لیے توہین عدالت کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف کیخلاف تحقیقات میں برطانیہ کے رکاوٹ بننے کا انکشاف

لندن: برطانیہ کی جانب سے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف جے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: