Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / اداکارہ نور نے اپنا چینل لانچ کردیا

اداکارہ نور نے اپنا چینل لانچ کردیا

کراچی: اداکارہ نور بخاری نے وڈیو شئیرنگ ویب سائیٹ پر اپنا چینل لانچ کیا ہے جس میں وہ دین اسلام اور خواتین کےمسائل کے حوالے سے معلومات فراہم کریں گی۔
اداکارہ نور نے وڈیو شئیرنگ ویب سائیٹ یو ٹیوب پر اپنے باضابطہ چینل میں براہ راست نشر ہونے والے پیٖغام میں کہا کہ ان کے نام سے بہت سارے جعلی اکاؤنٹس موجود ہیں جہاں ان کی ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں لہٰذا انہوں نے سوچا کہ اپنے مداحوں سے براہ راست رابطے میں رہنے کے لیے اپنا چینل لانچ کیا جائے جس میں وہ تمام لوگوں سے بات کرسکیں۔
نور نے کہا آپ تمام لوگ میری زندگی کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں لیکن بہت کچھ ایسا بھی ہے جو نہیں جانتے، میری زندگی میں بہت سارے اتار چڑھاؤ آئے ہیں اور میں آپ لوگوں سے شیئر کرنا چاہتی ہوں کہ کس طرح ایک اداکارہ سے میں دین کی جانب مائل ہوئی۔ اس کے علاوہ میں خدا کے قریب کیسے ہوئی۔ اداکارہ نے کہا میں اپنےمذہب کو سمجھنے کی پوری کوشش کررہی ہوں اور یہی سب آپ کے ساتھ اپنے نئے چینل پر شیئر کروں گی۔
اداکارہ نور نے کہا دین اور مذہب کے علاوہ اس چینل پر خوبصورتی، فٹنس اور خواتین کے مسائل پر بھی بات کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مجھے اپنی زندگی میں جتنا تجربہ حاصل ہوا ہے اس کی روشنی میں میں خواتین کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گی۔
اداکارہ نور نے اپنےنئے یوٹیوب چینل کے بارے میں اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اطلاع دی اور اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ ان کے نئے چینل کو زیادہ سے زیادہ لائک کریں۔

About Admin

Check Also

رنبیر کپوراورعالیہ بھٹ کی شادی کی تاریخ منظرعام پرآگئی

ممبئی: بالی ووڈ میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ فلم انڈسٹری کےچاکلیٹی ہیرو رنبیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: