Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سینیٹ ہارس ٹریڈنگ؛ عمران خان سمیت 8 سیاسی قائدین طلب

سینیٹ ہارس ٹریڈنگ؛ عمران خان سمیت 8 سیاسی قائدین طلب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے 8 رہنماؤں کو سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر طلب کرلیا ہے۔
سینیٹ انتخابات کے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سینیٹرز کی خرید و فروخت کے بیانات پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے 8 سیاسی رہنماؤں کو نوٹسز جاری کئے تھے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جن رہنماؤں کو نوٹسز بھیجے گئے تھے ان میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور خواجہ اظہارالحسن، مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب اور امیر مقام، عظمی بخاری، پاکستان پیپلزپارٹی کے شہاب الدین، پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نوٹس میں تمام رہنماؤں کو 14 مارچ صبح 10 بجے بمع ثبوت حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن پہلی مرتبہ کل سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر سماعت کرے۔گا۔

About Admin

Check Also

نواز شریف کیخلاف تحقیقات میں برطانیہ کے رکاوٹ بننے کا انکشاف

لندن: برطانیہ کی جانب سے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف جے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: