Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے پیپلز پارٹی کی دیگر جماعتوں سے مشاورت

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے پیپلز پارٹی کی دیگر جماعتوں سے مشاورت

اسلام آباد: چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کے لیے مشاورت کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے مشاورت شروع کردی ہے، سینیٹر شیری رحمان قائد حزب اختلاف کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں جب کہ پی پی قیادت پارٹی کے اندر مشاورت کے ساتھ ساتھ اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے ساتھ دینے والی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائی گی جب کہ ایوان بالا میں اپوزیشن کی بڑی جماعت ہونے کے ناطے پی پی قائد حزب اختلاف اپنا لانا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین اور سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیرمین سینیٹ منتخب ہوگئے تھے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف کیخلاف تحقیقات میں برطانیہ کے رکاوٹ بننے کا انکشاف

لندن: برطانیہ کی جانب سے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف جے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: