Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے مظالم، فائرنگ سے مزید 6 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے مظالم، فائرنگ سے مزید 6 کشمیری شہید

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 6 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے جہاں گزشتہ روز قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا اور فائرنگ سے مزید 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق قابض فوج نے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا تو قابض فوج نے مظاہرین پر بھی فائرنگ اور شیلنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کلگام اور اننت ناگ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے جب کہ مقبوضہ وادی میں ٹرین سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: