Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / پشین بائی پاس پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 لیویز اہلکار شہید

پشین بائی پاس پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 لیویز اہلکار شہید

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پشین بائی پاس پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 لیویز اہلکار شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع پشین میں بائی پاس کے قریب ہونے والے دھماکے میں 3 لیویز اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا سرکاری گاڑی کے قریب ہوا تاہم اسسٹنٹ کمشنر گاڑی میں موجود نہیں تھے، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا، زخمیوں میں 3 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد بائی پاس کو ہرطرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: