Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کا 36 طالبان کو جاں بحق کرنے کا دعویٰ

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کا 36 طالبان کو جاں بحق کرنے کا دعویٰ

کوہاٹ / کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان آرمی نے صوبہ بغلان میں زمینی و فضائی آپریشن کے نتیجے میں کئی اہم اور سینئرکمانڈروں سمیت 36 طالبان کو جاں بحق اور 12 دیگر کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
افغان میڈیا نے افغان ملٹری کے شاہین کور کے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی صوبہ بغلان کے علاقوں شش کاپی‘ لار خابی اورڈھنڈ شہاب الدین میں طالبان کیخلاف افغان فوج نے زمینی وفضائی آپریشن کیا جس کے نتیجے میں کئی اہم کمانڈروں سمیت 36 طالبان جنگجو جاں بحق اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق کیے جانے والے سینئر طالبان کمانڈروں میں قادر، قاری خالد، ملا ابراہیم، قاری ظاہر، غازی ملنگ اور ملا حدیفہ جلال آبادی شامل ہیں جب کہ اطلاعات کے مطابق طالبان نے اس ضمن میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: