Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / کرینہ کپور فلموں کے بعد اب ریڈیو پر اپنی آواز کا جادو جگائیں گی

کرینہ کپور فلموں کے بعد اب ریڈیو پر اپنی آواز کا جادو جگائیں گی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان فلموں کے بعد اب ریڈیو پر اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور خان اپنے دوست اور ہدایت کار کرن جوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریڈیو شو کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی، اداکارہ کرینہ نے اپنے ریڈیو کی شو کی ریکارڈنگ بھی شروع کردی ہے۔
کرینہ کپور نے ریڈیو انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ کرنے سے قبل اس بارے میں کرن جوہرسے مشورہ کیا تھا جس پر کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ریڈیو اپنے پرستاروں سے رابطے میں رہنے کا بہت اچھا ذریعہ ہے لہٰذا تمہیں یہ شو ضرور کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور کا ریڈیو شو دسمبر میں آن ایئر ہوگا کرینہ کا کہنا ہے کہ ان سے انتظار نہیں ہورہا کہ لوگ کب ان کا شو سنیں گے۔

About Admin

Check Also

سلمان خان رومانوی کردار کے لیے بہترین ہیں‘سونم کپور

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ سلمان خان رومانوی کردار کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: